0
Monday 14 Nov 2016 20:09

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاف میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، سب سے زیادہ سوات میں محسوس کئے گئے، جن کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہر اور گردو نواح میں شام ساڑھے 6 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر سوات میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین اور اس کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد ہے۔ سوات کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے چترال، دیر ، کوہستان اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 583815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش