QR CodeQR Code

لاپتہ افراد بازیابی کیس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری

14 Nov 2016 20:07

اسلام ٹائمز: درخواست گزاروں نے استدعا کر رکھی ہے کہ 18 افراد کئی ماہ سے لاپتہ ہیں، جنہیں بازیاب کرایا جائے، سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلاء اور پراسیکیوٹر کی دلائل سننے کے بعد ڈی جی رینجرز، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے 18 افراد کی بازیابی کیس میں ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں 18 لاپتہ افراد کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں نے استدعا کر رکھی ہے کہ 18 افراد کئی ماہ سے لاپتہ ہیں، جنہیں بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلاء اور پراسیکیوٹر کی دلائل سننے کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ سندھ ہائی کورٹ نے تمام فریقوں کو 15 دسمبر تک تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 583817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/583817/لاپتہ-افراد-بازیابی-کیس-میں-ڈی-جی-رینجرز-ا-ئی-سندھ-دیگر-کو-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org