0
Tuesday 15 Nov 2016 11:01

درگاہ شاہ نورانی دھماکا قابل مذمت ہے، مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکہ

درگاہ شاہ نورانی دھماکا قابل مذمت ہے، مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے بلوچستان میں شاہ نورانی مزار پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ الزبتھ ٹروڈ نے شاہ نورانی مزار پر دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مذہبی آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کو شکست دینے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ الزبتھ ٹروڈ نے مزید کہا کہ امریکی عوام دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 583922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش