0
Tuesday 15 Nov 2016 22:36

بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کی تنظیم پر پابندی عائد کردی

بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کی تنظیم پر پابندی عائد کردی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے متنازعہ اور شدت پسندانہ رجحانات رکھنے والے بھارتی اسلامی رہنما ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم “اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن” پر 5 سال تک کیلئے پابندی لگا دی ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائے سکیورٹی نے ذاکر نائیک کی متنازع تقاریر کے بعد ان کی تنظیم “اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن” پر 5 سال کی پابندی لگا دی، جس کے بعد انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ کابینہ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن سے وابستہ لوگوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ذاکر نائیک پر پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزامات پر پہلے ہی کئی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 584100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش