0
Wednesday 16 Nov 2016 10:37

نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ممتاز علی چیمہ

نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ممتاز علی چیمہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنما اور سابق سٹی ناظم ممتاز علی چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے،کرپٹ حکمرانوں کی نااہلی اور عدم توجہی کی وجہ سے ملکی صورت حال سنگین ہے، خود کش حملوں سے عوام مررہے ہیں لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہر پاکستانی پریشان ہے، لیکن حکومتی وزراء شریف خاندان کے کیس کو حکومتی کیس بنا کر نواز شریف کو بچانا چاہتے ہیں، وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ارادے پر قائم ہیں اور پوری کوشش کر رہے ہیں کہ نااہل اور کرپٹ حکمران کو عدالت میں نااہل ثابت کر کے عہدے سے ہٹا دیا جائے، بہت جلد عدالت سے نااہل ہونے پر وزیر اعظم اپنے عہدے سے فارغ ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 584177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش