QR CodeQR Code

افغانستان میں خودکش حملہ، 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی

16 Nov 2016 14:30

اسلام ٹائمز: خودکش حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کی تھی۔ واضح رہے کہ چار روز قبل بھی افغانستان میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے بگرام پر طالبان نے حملہ کیا تھا، جس میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بمبار نے خود کو سرکاری ملازمین کی گاڑی سے ٹکرا دیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صادق نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کی تھی۔ واضح رہے کہ چار روز قبل بھی افغانستان میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے بگرام پر طالبان نے حملہ کیا تھا، جس میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 584285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584285/افغانستان-میں-خودکش-حملہ-4-افراد-جاں-بحق-11-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org