0
Wednesday 16 Nov 2016 17:10

حکمران پاکستان میں سیکولرازم کو فروغ دینا چاہتے ہیں، احسن نقوی

حکمران پاکستان میں سیکولرازم کو فروغ دینا چاہتے ہیں، احسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلباء محاذ کے ترجمان احسن نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی جامعات میں مذہبی پروگرامات پر پابندی ناقابل فہم عمل ہے۔ احسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کے حکمران پاکستان میں سیکولرازم کو فروغ دینا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان میں حکومت کی جانب سے مذہبی پرگرامات پر پابندی دراصل سیکولرازم کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ ترجمان متحدہ طلباء محاذ کا کہنا تھا کہ لادین قوتیں ہماری یونیورسٹیز میں اسلام مخالف ایجنڈے پر کاربند ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اسلامی ثقافت و اسلامی تعلیمات سے دور کیا جائے، ایسے میں حقیقی اقدار اسلامی کا احیا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ گلگت کی متعصب حکومت نے مذہبی پروگرامات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جامعات میں سیکولر طبقات طاقتور ہو چکے ہیں اور طلبا کو دینی تعلیمات سے دور کر رہے ہیں۔ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کے ذکر پر پابندی ناقابل برداشت فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کی صوبائی حکومت کی جانب سے مذہبی آزادی کو جبر کے ذریعے چھیننے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں، تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگرامات پر پابندی آئین پاکستان کی سراسر خلاف ورزی ہے، امام حسینؑ کی ذات صرف اسلامی مکاتب فکر کیلئے ہی قابل احترام نہیں بلکہ ادیان عالم کیلئے قابل احترام ہے۔
خبر کا کوڈ : 584319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش