QR CodeQR Code

پشاور، نماز جنازہ کے دوران خودکش دھماکہ، 22 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

9 Mar 2011 13:33

اسلام ٹائمز:ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دھماکے کا ہدف امن لشکر کے رضا کار تھے۔ امدادی ٹیمیں اور پولیس حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پشاور میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے


پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے متنی ادیزئی میں امن لشکر کے رہنما کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں خودکش دھماکے سے 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ڈی سی او سراج احمد نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے امن لشکر کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے بعد ریسیکیو 1122 اور سماجی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ادیزئی میں نماز جنازہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ درہ آدم خیل سے متصل ادیزئی میں قبائلی امن لشکر کے رہنما کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی، جس میں امن لشکر کے درجنوں رضاکار اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دھماکے کا ہدف امن لشکر کے رضا کار تھے۔ امدادی ٹیمیں اور پولیس حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پشاور میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ اس علاقے میں پہلے بھی کئی مرتبہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہو چکی ہیں، جس کے سدباب کیلئے امن لشکر تشکیل دیا گیا تھا۔ ادیزئی پولیس کا عمل دخل نہ ہونے کے برابر ہے اور تمام سکیورٹی انتظامات لشکر کے رضا کار خود سنبھالتے تھے۔



خبر کا کوڈ: 58432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58432/پشاور-نماز-جنازہ-کے-دوران-خودکش-دھماکہ-22-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org