QR CodeQR Code

وادی تیراہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

16 Nov 2016 23:37

اسلام ٹائمز: ذخہ خیل کے بازار سے پانچوں مقتول ایک موٹر کار میں سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند کردی، جس سے پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں نامعلوم شدت پسندوں نے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ پولیٹیکل انتطامیہ کے مطابق مذکورہ افراد وادی تیراہ سے بازار ذخہ خیل گاڑی میں جارہے تھے کہ سوخ کے علاقے میں نامعلوم شدت پسندوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ متعدد گولیاں لگنے سے پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچوں مقتولین کا تعلق ایک ہی قبیلے سے معلوم ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 584439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584439/وادی-تیراہ-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-5-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org