0
Thursday 17 Nov 2016 01:21

علامہ مرزا یوسف کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو بلتستان میں پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت کیخلاف احتجاج کیا جائیگا، آغا علی رضوی

علامہ مرزا یوسف کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو بلتستان میں پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت کیخلاف احتجاج کیا جائیگا، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جی بی کے سربراہ علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ مرزا یوسف حسین کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو گلگت بلتستان میں سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے، انکا جرم دہشتگردوں کی مخالفت کرنا ہے، ماضی میں ان پر کئی مرتبہ دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ دہشتگرد انکے جانی دشمن ہیں، لیکن سندھ حکومت نے جس طرح کا سلوک ان سے کیا ہوا ہے، وہ بھی شرمناک عمل ہے۔ اس ضعیفی اور بیماری کی حالت میں پس زندان کرنا اور ضمانت دینے میں مشکلات کھڑی کرنا قابل مذمت ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماء بتائیں کی سندھ حکومت کو علامہ مرزا یوسف سے کیا دشمنی ہے۔ نواز حکومت سے کچھ بھی بعید نہیں، لیکن جمہوریت کا نعرہ لگانے والی جماعت کے اس رویے کو کیا سمجھا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یوں تو گلگت بلتستان بالخصوص بلتستان کے لئے شیخ مرزا یوسف حسین اور انکے پدر محترم مرحوم شیخ غلام محمد کی ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ علامہ شیخ غلام محمد اگر اجازت نہ دیتے تو پیپلز پارٹی ماضی میں جی بی میں قدم نہیں رکھ سکتی۔ انہوں گلگت بلتستان میں پہلی بار پیپلز پارٹی کو بھٹو کے دور میں سیاسی سرگرمی کرنے کی اجازت اپنی سرپرستی میں دی تھی تو کیا ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے کو اسی بات کا دکھ ہے اور اسی بات کی دشمنی انکے بیٹے سے نکال رہے ہیں۔ جس کے والد محترم کے پیپلز پارٹی پر احسانات ہیں، اسکی جزاء قید کی صورت میں دینا احسان فراموسی ہے۔ سندھ کی حکومت علامہ مرزا یوسف کو فوری طور پر رہا کرے، ورنہ بلتستان میں سندھ حکومت کی اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج میں بلتستان کے عوام سندھ حکومت اور حکمران جماعت کے رہنماوں کے نواز شریف طرز کے طور طریقوں پر آواز اٹھائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 584455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش