0
Wednesday 9 Mar 2011 14:54

ڈیرہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، ڈی پی او

ڈیرہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، ڈی پی او
 ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او ڈیرہ محمد حسین نے کہا ہے کہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس ادھوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں معززین علاقہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا مورال بلند ہے۔ اور جو محدود وسائل کے باوجود چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بدمعاشوں اور معاشرے کے ناسوروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 58447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش