QR CodeQR Code

فیصل آباد دھماکے کا ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، ابھی واضح نہیں کہ ان کا تعلق کس تنظیم سے ہے، آئی جی پنجاب

9 Mar 2011 14:29

اسلام ٹائمز:انسپکٹر جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ فیصل آباد دھماکہ کے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور اس کا پورا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے، اس کے انکشاف پر مزید دو ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں، تاہم ابھی واضح نہیں کہ ان کا تعلق کس تنظیم سے ہے


 لاہور:اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس پنجاب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ فیصل آباد دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ تاہم اس نیٹ ورک کا تحریک طالبان پنجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف حساس ادارے کے دفاتر تھے۔ پولیس ٹریننگ اسکول چوہنگ لاہور میں سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب پولیس جاوید اقبال نے کہا کہ فیصل آباد دھماکے میں ملوث ایک ملزم موقع سے حراست میں لے لیا گیا تھا، جس کی نشاندہی پر اس نیٹ ورک کے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے سارے نیٹ ورک کا پتہ چل گیا۔ آئی جی پنجاب جاوید اقبال کے مطابق ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ فیصل آباد دھماکے میں ملوث افراد کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ فیصل آباد دھماکہ کے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور اس کا پورا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے، اس کے انکشاف پر مزید دو ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں، تاہم ابھی واضح نہیں کہ ان کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 58448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58448/فیصل-آباد-دھماکے-کا-ملزم-دو-ساتھیوں-سمیت-گرفتار-کر-لیا-گیا-ابھی-واضح-نہیں-کہ-ان-تعلق-کس-تنظیم-سے-ہے-آئی-جی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org