0
Thursday 17 Nov 2016 14:00

متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کیخلاف رینجرز کی اپیل مسترد

متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کیخلاف رینجرز کی اپیل مسترد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی اپیل مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر رینجرز کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عامر خان کے خلاف شواہد موجود ہیں، لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جاۓ، جس پر عدالت نے کہا کہ عامر خان کے خلاف کسی نے گواہی دی ہے تو پیش کریں۔ رینجرز کے وکیل نے کہا کہ لوگ ڈرتے ہیں کوئی گواہی دینے کیلئے تیار نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کا سورج غروب ہو چکا ہے اور لوگ بولنے لگے ہیں، اب کوئی نہیں ڈرتا۔ عدالت نے کہا کہ جو شخص قانون کی خلاف ورزی کرے، قانون کو اپنا کام کرنا چاہیے، لیکن عدالت کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نے ناقص تفتیش پر عامر خان کی ضمانت منظور کی، جس کے وہ حق دار تھے۔ واضح رہے کہ عامر خان کو 11 مارچ 2015ء کو نائن زیرو سے گرفتار کرکے دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عدالت نے متحدہ رہنما کو 30 جون 2015ء کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 584539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش