0
Thursday 17 Nov 2016 18:50

دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار 5 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگیا

دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار 5 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار 5 ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔ پاکستان کی درجہ بندی بدترین خانہ جنگیوں اور انسانی المیوں کا شکار عراق اور شام کے ساتھ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شماریہ برائے دہشت گردی جی ٹی آئی کی جارہ کردہ فہرست کے مطابق سال 2015ء میں دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں 29 ہزار 376 اموات ہوئیں، ان اموات میں وہ اموات بھی شامل ہیں جو شدت پسند تنظیموں جیسے داعش اور بوکوحرام کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ہوئیں۔ فہرست کے مطابق ان اموات کی مجموعی تعداد کا 72 فیصد حصہ پاکستان، عراق، افغانستان، نائجیریا اور شام میں ریکارڈ کیا گیا جو بدترین دہشت گردی کا شکار ممالک قرار پائے۔ جی ٹی آئی نامی یہ فہرست امریکی ریاست میری لینڈ کی یو ایس یونیورسٹی کی جانب سے قائم کردہ ایک کنسورشیم کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں امریکا 36 ویں، فرانس 29 ویں، روس 30 ویں اور برطانیہ 34 ویں نمبر پر موجود ہے۔ فہرست میں دہشت گردی سے عالمی معیشتوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ بھی لگایا گیا جس کی مالیت 89.6 بلین ڈالر سامنے آئی۔

نقصان میں سرفہرست عراق ہے جس کی مجموعی ملکی پیداوار میں 17 فیصد کمی آئی۔ اسی طرح تنظیم برائے معاشی شراکت اور ترقی او ای سی ڈی میں شامل ممالک میں داعش اور بوکو حرام جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس سے ان کو شدید نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے تاہم اس کے باوجود وہ دہشت گردانہ حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان تنظیموں کی جانب سے کئے گئے حملوں میں ہونے والی اموات کے تناسب میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 650 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں داعش کو سب سے خطرناک تنظیم قرار دیا گیا جس نے 252 شہروں کو اپنا نشانہ بنایا اور نتیجے میں 6 ہزار 141 افراد ہلاک ہوئے۔ فہرست میں مجموعی طور پر 23 ممالک کو دہشت گردی سے متاثر ممالک قرار دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 584633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش