QR CodeQR Code

آئیڈیاز 2016ء کراچی ایکسپو سینٹر میں 22 تا 25 نومبر ہوگی، نمائش میں 70 سے زائد ممالک شرکت کریں گے

17 Nov 2016 18:57

اسلام ٹائمز: بدر ایکسپو سلوشنز کے سی او او ظہیر نصیر کے مطابق یہ پاکستان کی سب سے بڑی نمائش ہے اور اس موقع پر اہم انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مقامی اور عالمی میڈیا کی سہولت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز: کراچی میں 9 ویں دفاعی نمائش (آئیڈیاز 2016) 22 نومبر سے 25 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ نمائش میں 70 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔ نمائش کے موقع پر عالمی سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں عالمی سیکیورٹی ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے اور پاکستان کی جدید اور نئی دفاعی مصنوعات بھی پیش کی جائیں گی۔ آئیڈیاز کا بنیادی اور اہم کام ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں، عالمی مندوبین، دفاعی اور سیکیورٹی تجزیہ کاروں اور پالیسی سازوں کو نمائش میں ایک جگہ جمع کرنا ہے تاکہ انہیں دفاعی شعبے میں اشیا کے فروغ اور باہمی تعاون کے نئے مواقع مل سکیں اور دفاعی پیداوار کی برآمدات کے فروغ، سہولت کی فراہمی اور رابطے کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ یہ دفاعی صنعت کو باہمی منصوبوں کے لیے قریب لانے، انہیں ملانے اور رابطے کا خاص موقع ہے۔ آئیڈیاز ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے مقصد ہتھیار برائے امن کو حاصل کرسکیں۔ یہ پاکستان کے اصولی موقف کی بھی تائید کرتی ہے کہ پڑوسی ملکوں میں ہتھیاروں کی متوازن موجودگی موثر دفاع ہے۔ بدر ایکسپو سلوشنز کے سی او او ظہیر نصیر کے مطابق یہ پاکستان کی سب سے بڑی نمائش ہے اور اس موقع پر اہم انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مقامی اور عالمی میڈیا کی سہولت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 584636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584636/آئیڈیاز-2016ء-کراچی-ایکسپو-سینٹر-میں-22-25-نومبر-ہوگی-نمائش-70-سے-زائد-ممالک-شرکت-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org