QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کا اجلاس، چہلم سیدالشہداء کے حوالے سے اہم فیصلہ جات

17 Nov 2016 23:01

اسلام ٹائمز: اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جلوسوں کے راستوں میں سبیلیں لگائی جائیں گی اور نشر و اشاعت کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں گے، جبکہ ملتان میں تنظیمی ڈھانچہ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین بھی شریک ہوئے، اس موقع پر ضلع میں تنظیم کی فعالیت اور چہلم امام حسین (ع) کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ جات سمیت کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جلوسوں کے راستوں میں سبیلیں لگائی جائیں گی اور نشر و اشاعت کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں گے، جبکہ ملتان میں تنظیمی ڈھانچہ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 584684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584684/ملتان-ایم-ڈبلیو-کی-ضلعی-کابینہ-کا-اجلاس-چہلم-سیدالشہداء-کے-حوالے-سے-اہم-فیصلہ-جات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org