QR CodeQR Code

مریم نواز سیاسی شعور رکھتی ہیں اور کامیاب سیاستدان ثابت ہوں گی، رجب طیب اردوان

18 Nov 2016 07:42

اسلام ٹائمز: لاہور آمد کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر کو بتایا کہ ان کے بیٹے سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں تاہم ان کی بیٹی مریم نواز کو سیاست میں دلچسپی ہے، خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ترک خاتون اول بھی عشائیے میں شریک تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ذاتی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر کو بتایا کہ ان کے بیٹے سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں تاہم ان کی بیٹی مریم نواز کو سیاست میں دلچسپی ہے۔ یہ بات سن کر ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ آپ کی صاحبزادی سیاسی شعور رکھتی ہیں۔ امید ہے کہ آپ کی بیٹی سیاست میں کامیاب رہے گی۔ واضح رہے کہ ترک صدر کی لاہور آمد کے موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مال روڈ سے لے کر شاہی قلعے تک کے سارے علاقے کو خصوصی طور پر سجایا گیا اور مال روڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، سڑک ترک صدر کی عشائیے میں شرکت کے بعد علامہ اقبال ایئرپورٹ واپسی تک عوام کیلئے نو گو ایریا بنی رہی، وزیر اعظم نواز شریف بھی اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔ انہوں نے شاہی قلعے میں ترک صدر کا استقبال کیا، خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ترک خاتون اول بھی عشائیے میں شریک تھیں۔


خبر کا کوڈ: 584721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584721/مریم-نواز-سیاسی-شعور-رکھتی-ہیں-اور-کامیاب-سیاستدان-ثابت-ہوں-گی-رجب-طیب-اردوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org