QR CodeQR Code

جب تک احتساب کا عمل شروع نہیں ہوجاتا تب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر طاہر فاروق

18 Nov 2016 08:14

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمہ میں نئی نسل اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس سلسلے میں مستقبل کے معماروں کے شعور میں اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سرگودہا کے صدر ڈاکٹر طاہر فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامالیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، انشاء اﷲ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوگا، جب تک ملک میں صحیح معنوں میں احتساب کا عمل شروع نہیں ہوجاتا تب تک نہ توکرپشن کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمہ میں نئی نسل اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس سلسلے میں مستقبل کے معماروں کے شعور میں اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت بوکھلاہٹ میں مسلسل بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے، پوری قوم بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، مغربی ممالک امریکہ، اسرئیل اور بھارت سی پیک منصوبے کی آگ میں جل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت سی پیک منصوبے کی کامیابی اور پاکستان کو مستحکم ہوتے دیکھ کر کنٹرول لائن پر بزدلانہ حرکتیں کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 584723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584723/جب-تک-احتساب-کا-عمل-شروع-نہیں-ہوجاتا-تب-کرپشن-خاتمہ-ہوسکتا-ڈاکٹر-طاہر-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org