0
Friday 18 Nov 2016 12:03

ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین میں یہودی آباد کاری کا سب سے بڑا ڈونر ہے، اسرائیلی ذرائع ابلاغ

ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین میں یہودی آباد کاری کا سب سے بڑا ڈونر ہے، اسرائیلی ذرائع ابلاغ
اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے ایک بڑے ڈونر ہیں۔ انہوں نے سنہ 1980ء میں جزیرہ نما سیناء اور سنہ 2005ء میں غزہ کی پٹی سے نکالے گئے یہودیوں کی آباد کاری کے لیے اسرائیل کو کروڑوں ڈالر کی رقوم فراہم کی تھیں۔ کثیرا الاشاعت عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی اور کسی موقع پر فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت نہیں کی بلکہ وہ ذاتی طور پر یہودی آباد کاری کے منصوبوں کی مالی معاونت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لیے کروڑوں ڈالر کی رقم اسرائیل کو فراہم کی ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں قائم کردہ غوش قطیف یہودی کالونی سے نکالے گئے یہودیوں کو فلسطین کے دوسرے علاقوں میں آباد کرنے کے لیے اسرائیل نے 10 ارب شیکل کا بجٹ تیار کیا۔ اس وقت کی اسرائیلی حکومت نے یہودی آباد کاری کے لیے دنیا بھر کےیہودیوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہودی ارب پتی آفی شنٹسلر نے کہا تھا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر یہودی آباد کاروں کے لیے نئی کالونیاں قائم کرنے کے لیے بھاری رقوم فراہم کی تھیں۔ اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1980ء میں جزیرہ نما سینا میں قائم کردہ یہودی کالونی  سے یہودیوں کے انخلاء کے بعد ان کی آباد کاری کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے بھاری رقم فراہم کی تھی۔ اس رقم سے بتحات شالوم یہودی کالونی بنائی گئی۔ آج بھی اس کالونی کی تعمیر میں مدد کرنے والوں کے نام اس کی تختی پرموجود ہیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مرکزی ڈونر قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 584735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش