0
Friday 18 Nov 2016 14:33

نوجوان نسل اللہ پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت کرے، آرمی چیف

نوجوان نسل اللہ پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت کرے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اپنی مادر عملی میں اساتذہ اور طلباء سے گفتگو کی۔ انہوں نے یونیورسٹی میں طلباء کو لیکچر بھی دیا۔ آرمی چیف نے طالب عملی کے دور کی یادیں تازہ کرنے کیلئے کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اللہ پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت کرے، پاکستانی بلاشبہ ایک عظیم قوم ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت پر اساتذہ اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یونیورسٹی نے عالمی سطح کے دانشور، فنکار، سائنسدان پیدا کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا، طلبہ اللہ پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت سے عزت اور وقار کیلیے جدوجہد کریں، آپریشن ضرب عضب نے امن کی راہ ہموار کی، نوجوان کریکٹر، ہمت اور اعتماد پر زور دیں۔
خبر کا کوڈ : 584754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش