QR CodeQR Code

مری، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں داعش کا ایک کارندہ ہلاک دوسرا فرار

18 Nov 2016 16:28

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی کے اہلکارکا کہنا ہے کہ داعش کے کارندے احسان ستی اور عمران ستی میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے رائفل، پستول، گولیاں، بم بنانے والی ڈیوائسزبرآمد کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق مری کے قریب (کاؤنٹر ٹرارازم ڈیپارٹمنٹ) سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی میں داعش کا ایک کارندہ ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹرارازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مری کے قریب خفیہ اطلاع پرعلی الصبح کارروائی کی، کارروائی کے نتیجے میں داعش کا کارندہ احسان ستی ہلاک ہوگیا، جب کہ دوسرے کارندے عمران ستی کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکارزخمی ہوئے اور عمران ستی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سی ٹی ڈی کے اہلکارکا کہنا ہے کہ داعش کے کارندے احسان ستی اور عمران ستی میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے رائفل، پستول، گولیاں، بم بنانے والی ڈیوائسزبرآمد کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 584770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584770/مری-سی-ٹی-ڈی-سے-مقابلے-میں-داعش-کا-ایک-کارندہ-ہلاک-دوسرا-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org