0
Friday 18 Nov 2016 17:50

پاک بحریہ نے ملکی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنیوالی بھارتی آبدوز کو مار بھگایا

پاک بحریہ نے ملکی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنیوالی بھارتی آبدوز کو مار بھگایا
اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان نے مکار دشمن کی ایک اور چال کو ناکام بنا کر اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور اس مرتبہ یہ کارنامہ پاک بحریہ نے انجام دیا ہے جس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاسوسی اور جنگی مقاصد سے چوری چھپے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کو مار بھگایا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی آبدوز پاکستانی سمندری حدود کے قریب جنوبی علاقے میں موجود تھی اور پاکستان بحریہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی تاہم پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا پتہ لگایا اور پھر اسے سمندر کی سطح پر آنے پر مجبور کیا جس کے بعد اس کا مسلسل تعاقب کرتے ہوئے اسے پاکستانی حدود سے 50 ناٹیکل میل دور بین الاقوامی سمندر میں دھکیل دیا، پاک بحریہ نے چاہتے ہوئے بھی اس آبدوز کو تباہ نہ کیا بلکہ اسے سطح پر لانے کے بعد اسے یہ بتایا بھی گیا کہ مسلسل ان کی مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی آبدوز کا پتہ لگا کر اسے پاکستانی حدود سے دور دھکیلنا اینٹی سب میرین اور وار فیئر صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارتی بحریہ اپنی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے لیکن سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک بحریہ نے چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے ناصرف آبدوز کا سراغ لگایا بلکہ اس کی نقل و حرکت کو محدود کرتے ہوئے اسے پاکستانی حدود سے بھی بہت دور دھکیل دیا۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی نقل و حرکت کو محدود کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی زمینی سرحدوں کی طرح بحری سرحدیں بھی مکمل طور پر محفوظ ہیں اور کوئی بھی وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے باعث پاک بحریہ کی نقل و حرکت میں کافی تبدیلی آ چکی ہے اور بھارتی آبدوز اسی نقل و حرکت کا جائزہ لینے اور پاکستانی حدود کی جاسوسی کی مقصد سے ہی وہاں موجود تھی تاہم پاک بحریہ نے بھارت کی بزدلانہ سازش کو ناکام بناتے ہوئے اسے دور دھکیل کر بھارت کا مکروہ چہرے بے نقاب کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 584791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش