0
Friday 18 Nov 2016 22:29

دفاعی کمیٹی کے رکن ساجد حسین طوری کی ناصر شیرازی سے ملاقات

دفاعی کمیٹی کے رکن ساجد حسین طوری کی ناصر شیرازی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ دفاعی کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے فیصلہ کو دونوں رہنماؤں نے مستحسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پسماندہ علاقوں کو بھی خوشحالی کے برابر مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ یہاں کے لوگوں کو جب بھی کوئی سنگین صورتحال درپیش ہوئی تو مجلس وحدت مسلمین نے اپنی قومی ذمہ داری کا بھرپور حق ادا کیا اور اپنی قوم کو کبھی تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیا۔ ظلم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کے منشور پر ایم ڈبلیو ایم پوری طرح کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان سے بیرونی مداخلت کا مکمل خاتمہ ہو۔ افغانستان، سعودیہ اور صیہونی مداخلت نے وطن عزیز کی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے، ہمیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ ملک میں جاری ضرب عضب نے دہشت گردوں کے حوصلوں کو پست کیا ہے۔ اس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے کر بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اب ضرب عضب کے ثمرات کو سمیٹنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی اپنے علاقوں میں واپسی کے عمل کو اب بلاتاخیر شروع ہو جانا چاہیے، تاکہ موسم سرما میں انہیں رہائشی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 584821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش