QR CodeQR Code

مسلمانوں سے متعلق ٹرمپ کے بیانات سیاسی تھے، ان پر عمل نہیں ہو گا، ڈاکٹر مارون وین

19 Nov 2016 09:24

اسلام ٹائمز: معروف امریکی سکالر اور ساؤتھ ایشئن افیئرز کے ماہر نے کہا ہے کہ مستقبل میں جنوبی ایشیاء کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی وہی رہے گی جو ابھی ہے، ٹرمپ کی پوری توجہ شام اور عراق پر ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی سکالر اور ساؤتھ ایشئن افیئرز کے ماہر ڈاکٹر مارون وین بام کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف بیانات ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی چال کا حصہ تھا، وہ انتخابی مہم کے دوران جو کہتے رہے ان پر عمل نہیں ہو گا۔ ڈاکٹر مارون وین بام کا کہنا تھا کہ مستقبل میں جنوبی ایشیاء کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی وہی رہے گی جو ابھی ہے، ٹرمپ کی پوری توجہ شام اور عراق پر ہو گی۔ ڈاکٹر مارون کے مطابق، افغانستان سے امریکی انخلاء تھوڑا تاخیر کا شکار ضرور ہے تاہم افغانستان کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 584892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584892/مسلمانوں-سے-متعلق-ٹرمپ-کے-بیانات-سیاسی-تھے-ان-پر-عمل-نہیں-ہو-گا-ڈاکٹر-مارون-وین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org