QR CodeQR Code

مہدی شاہ اور حفیظ الرحمٰن کی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے، قاضی نثار احمد

19 Nov 2016 09:57

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں جی بی کے امیر اہلسنت نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پولیس جانب دار ہے، لہٰذا پولیس فورس سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور پولیس سے اختیارات لے کر رینجرز کو دیئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر اہل سنت و امام جمعہ و الجماعت گلگت قاضی نثار احمد نے کہا ہے کہ مہدی شاہ اور حفیظ الرحمٰن کی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے، اگر حکومت کو ہی گرانا ہے تو تعلیمی اداروں کو اکھاڑہ بنانے کے بجائے میدان میں نکل کر احتجاج کیا جائے، دھرنا دیا جائے، اس طرح تعلیمی اداروں کو اکھاڑہ بنانے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پولیس جانب دار ہے, لہٰذا پولیس فورس سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور پولیس سے اختیارات لے کر رینجرز کو دیئے جائیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے سفارشات پیش کیں، لیکن ان پر بھی عمل نہ ہونا انتہائی افسوسناک بات ہے، اس مرتبہ تنظیم اہل سنت اپنے مطالبات کے حق میں پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کرے گی اور تمام اضلاع کا دورہ کرکے پھر پورے گلگت بلتستان کو جام کرے گی۔ ہمیں پاکستان، اسلام اور صحابہ کرام کی عظمت عزیز ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو حفیظ الرحمٰن کی حکومت پسند نہیں ہے تو مذہبی سطح پر دھرنے اور احتجاج کی بجائے جمہوری انداز میں احتجاج کیا جائے۔ مذہبی سطح پر احتجاج کرکے بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 584900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584900/مہدی-شاہ-اور-حفیظ-الرحم-ن-کی-حکومت-میں-کوئی-فرق-نہیں-ہے-قاضی-نثار-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org