QR CodeQR Code

قومی وسائل چند لٹیروں کے ہاتھ میں ہیں، حافظ ادریس

19 Nov 2016 10:00

اسلام ٹائمز: جماعت السامی کے نائب امیر کاکہنا تھا کہ ترک صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنیوالوں نے بچگانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔ ترکی ہمارا دوست ملک ہے، ہمیں آپس کے اختلافات کو اپنی حد تک ہی رکھنا چاہیے۔ اتحاد کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی کوتاہی کی وجہ سے مکار مودی پاکستان سے اچھے تعلقات والے ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرکے انہیں پاکستان سے دور کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ ترک صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنیوالوں نے بچگانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستانی بارڈر اور ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری آئے روز کا معمول بن چکا ہے۔ بھارتی جارحیت کا ہماری افواج بھرپور جواب دے رہی ہیں مگر حکمران بھیگی بلی بنے بیٹھے ہیں اور بھارت کیخلاف زبان کھولنے کو تیار نہیں، قوم کی گردنوں پر حکمرانوں میں جرات نہیں کہ وہ بھارت کو للکار اور موثر طریقے سے عالمی برادری کو اس ظلم و جبر کے خلاف ہمنوا بنا سکیں۔ ترک صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنیوالوں نے بچگانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔ ترکی ہمارا دوست ملک ہے، ہمیں آپس کے اختلافات کو اپنی حد تک ہی رکھنا چاہیے۔ اتحاد کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی کوتاہی کی وجہ سے مکار مودی پاکستان سے اچھے تعلقات والے ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرکے انہیں پاکستان سے دور کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمیں گھیر رکھا ہے اور آئے روز بلا اشتعال فائرنگ میں ہمارے جوانوں اور شہریوں کو شہید کر رہا ہے لیکن حکومتی سطح پر بھارتی جارحیت کیخلاف حکمران کوئی آواز بلند نہیں کر رہے۔ انہوں نے ترک صدر طیب اردوان کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترک صدر نے خلافت کے احیاء، پاکستان کیساتھ لازوال اسلامی رشتے اور کشمیریوں کی مکمل حمایت کے جس عزم کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، ترکی عالم اسلام کی قیادت کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، حکومت کو چاہئے تھا کہ قومی قیادت کی معزز مہمان کیساتھ ملاقاتوں کا باقاعدہ اہتمام کرتی مگر حکمرانوں نے ترک صدر کے دورہ پاکستان کو فیملی فنکشن بنانے کی کوشش کی جو انتہائی قابل مذمت ہے اور اس سے قومی یکجہتی کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وسائل چند لٹیروں کے ہاتھ میں ہیں۔ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والے پیسے حکمرانوں کے اللے تللوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں اور عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 584901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584901/قومی-وسائل-چند-لٹیروں-کے-ہاتھ-میں-ہیں-حافظ-ادریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org