0
Saturday 19 Nov 2016 13:58

ڈی آئی خان، شقی القلب شخص نے بیوی اور دوسالہ بیٹی کو ذبح کرڈالا

ڈی آئی خان، شقی القلب شخص نے بیوی اور دوسالہ بیٹی کو ذبح کرڈالا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں ابا شہید میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر خاوند نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو زبح کر دیا اور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع گاؤں ابا شہید میں سلیم نامی شخص نے اپنے گھر میں اپنی بیوی نائیلہ بی بی اور دو سالہ بیٹی آصفہ کو تیز دھار آلہ سے زبح کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقع کی اطلاع پر ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آلہ قتل برآمد کرلیا پولیس نے اس واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم وجہ تنازعہ معلوم نہیں ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 584977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش