0
Saturday 19 Nov 2016 15:20

بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی سلیم شہزاد کا متحدہ پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ

بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی سلیم شہزاد کا متحدہ پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بانی ایم کیو ایم کے سابق قریبی ساتھی سلیم شہزاد نے متحدہ پاکستان میں شمولیت کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی اصل جماعت ہے اور باقی لوگ تو لندن تک محدود ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور بانی متحدہ کے دیرینہ ساتھی سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ پاکستان آکر ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہوجاؤں گا کیوں کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی دراصل جماعت ہے اور سابقہ ایم کیو ایم تو اب صرف لندن تک محدود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ نے پاکستان مخالف بیان دے کر ثابت کردیا کہ وہ ملک دشمن ہیں، ایم کیو ایم لندن سمیت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں شخصیت کے گرد گھومتی ہیں لہذا اس وقت اشد ضرورت ہے کہ تمام جماعتیں شخصیت کے سحر سے نکل کر اپنی بنیاد جمہوری اصولوں پر رکھیں، ایم کیو ایم پاکستان کی تنظیم نو بھی شخصیت کے بجائے جمہوریت کی بنیاد پر کی جائے گی۔

سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے اور الزام در الزامات کی سیاست جاری ہے لیکن میری اطلاعات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف اور سندھ کے سنجیدہ شہری حلقے ان تمام دھڑوں میں اتحاد کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کے خلاف مقدمے میں مجھے بھی نامزد کیا گیا تھا لیکن اب وسیم اختر کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، میں نے بھی اپنے وکلاء کو اس مقدمے کا سامنا کرنے کی ہدایت کردی ہے اور عدالت کی جانب سے ضمانت مںظور ہونے پر کراچی پہنچوں گا، کراچی پہنچ کر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی ٹیم کا حصہ بنوں گا۔
خبر کا کوڈ : 585005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش