0
Saturday 19 Nov 2016 19:19

جہانگیر بدر کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات تھے، نواز شریف

جہانگیر بدر کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات تھے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر کیساتھ میرے بہت اچھے تعلقات تھے، وہ مخالفین کیساتھ بھی عزت سے پیش آتے تھے، سیاست میں ایسے ہی مدبر سیاستدان کی ضرورت ہوتی ہے۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی وفات کے بعد لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جہانگیر بدر اچھے سیاستدان کے ساتھ اچھے انسان بھی تھے، اللہ تعالیٰ جہانگیر بدر کے درجات بلند کرے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ان کے بچوں سے بھی اچھا تعلق قائم رہے گا۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسین نواز اور سینئر لیگی رہنما خواجہ احمد حسان بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے جہانگیر بدر کی سیاست کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے جہانگیر بدر نے بہت قربانیاں دیں، آمریت کے دور میں جہانگیر بدر نے قید بھی کاٹی اور کوڑے بھی کھائے۔ اس سے قبل جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر پہنچنے پر مرحوم کے فرزند ذوالفقار جہانگیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 585042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش