0
Saturday 19 Nov 2016 20:53

نوٹ بندی سے ابتک 55 لوگوں کی موت ہوئی کیا مودی حکومت کو شرم نہیں آتی ہے، اروند کیجریوال

نوٹ بندی سے ابتک 55 لوگوں کی موت ہوئی کیا مودی حکومت کو شرم نہیں آتی ہے، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں 500 اور 1000 کے نوٹ کی منسوخی کے معاملہ کو لیکر بھاجپا حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے نریندر مودی حکومت پر اپنا حملہ مزید تیز کرتے ہوئے کہا کہ اس کی حمایت کرنا بھارت مخالف قدم ہوگا۔ انہوں نے نوٹوں کی منسوخی پر ایک نجی چینل سے انٹرویو میں کہا کہ اس کی آڑ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے صنعت کار دوستوں کا کروڑوں کا قرض معاف کرنے کا بڑا گھوٹالہ کر رہے ہیں۔ عوام کے پیسے سے ان تاجروں کا ساڑھے آٹھ لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ہزار کروڑ روپئے حال ہی میں معاف کئے ہیں باقی کا بھی پلان بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نوٹ بندی کو حب الوطنی سے جوڑ رہے ہیں جبکہ اس کی آڑ میں کالے دھن والوں کو بچانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ یہ سب عام آدمی کی قیمت پر ہو رہا ہے جو اپنے چند پیسوں کے لئے گھنٹوں قطار میں کھڑے ہو کر دھکے کھا رہا ہے جبکہ کالے دھن والے آرام فرما رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ کون سی حب الوطنی ہے یہ تو بھارت مخالف روش ہے۔ لوگوں میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پریشانی سے اب تک 55 لوگ مارے جاچکے ہیں کیا مودی حکومت کو شرم نہیں آتی ہے جو ابھی بھی لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ کچھ دن اور برداشت کر لیں۔ نوٹ بندی کا حکم واپس لینے کے لئے کل مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے ساتھ مل کر مودی حکومت کو دیے گئے الٹی میٹم کے بارے میں پوچھے جانے پر اروند کیجریوال نے کہا کہ اس ضمن میں آگے کی حکمت عملی کے لئے وہ ممتا بنرجی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جب ان سے یہ پوچھا کیا کہ کیا وہ نوٹ بندی کے سلسلے میں دھرنا، احتجاج یا بھوک ہڑتال کرنے والے ہیں، کیجریوال نے ایسا کچھ کرنے سے انکار کیا۔
خبر کا کوڈ : 585068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش