0
Saturday 19 Nov 2016 19:29

سکیورٹی خدشات، لاہور کی عدالتوں میں انتظامات سخت کر دیئے گئے

سکیورٹی خدشات، لاہور کی عدالتوں میں انتظامات سخت کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو کے گیٹوں پر لوہے کی چادریں چڑھا دی گئی ہیں جبکہ سیشن کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے باہر تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر سکیورٹی سخت کرنے کیلئے سٹیل کی چادریں لگا کر پولیس کے اہلکاروں کو اندر اور باہر تعینات کر دیا گیا ہے۔ عدالتوں میں کسی بھی اہلکار کو بغیر چیکنگ کے جانے کی اجازت نہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری لاہور بار شاہد نواب چیمہ کا کہنا ہے کہ عدالتوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کیلئے سیشن جج لاہور سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ عدالتوں میں سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے، سیشن کورٹ میں سکیورٹی پر تعینات انسپکٹر کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹ میں 26 اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں جن میں 2 لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سول کورٹ اور دیگر عدالتوں میں الگ سکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیشن جج کے حکم پر مزید نفری سیشن کورٹ میں تعینات کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 585085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش