QR CodeQR Code

پاک فوج نے بھارتی ڈرون گرا لیا، ملبہ قبضے میں لے لیا گیا

19 Nov 2016 20:00

اسلام ٹائمز: اطلاعات کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں گھس آیا جس پاک فوج نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گرا لیا۔ بھارتی کواڈ کاپٹر رکھ چکری سیکٹر پر کنٹرول لائن کو عبور کرتے ہوئے 60 میٹر پاکستانی حدود کے اندر گھس آیا جس کے بعد آگاہی پر پوسٹ پر تعینات پاک فوج کے اہلکاروں نے ڈرون کو مار گرایا جبکہ ڈرون کا ملبہ قبضہ لے لیا گیا ہے اور ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سمندری حدود میں بھارتی آب دوز پکڑی گئی تو آج پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں گھس آیا جس پاک فوج نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گرا لیا۔ بھارتی کواڈ کاپٹر رکھ چکری سیکٹر پر کنٹرول لائن کو عبور کرتے ہوئے 60 میٹر پاکستانی حدود کے اندر گھس آیا جس کے بعد آگاہی پر پوسٹ پر تعینات پاک فوج کے اہلکاروں نے ڈرون کو مار گرایا جبکہ ڈرون کا ملبہ قبضہ لے لیا گیا ہے اور ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کواڈ کوپٹر ڈرون کی شکل کا ہی طیارہ ہوتا ہے جو کہ سرحد پار فوجی نقل و حرکت کا جائزہ لینے اور جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارتی آبدوز نے پاکستان کی بحری حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاک بحریہ نے اپنے گھیرے میں 4 روز تک رکھا اور پھر وارننگ دے کر رہا کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 585089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/585089/پاک-فوج-نے-بھارتی-ڈرون-گرا-لیا-ملبہ-قبضے-میں-لے-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org