0
Sunday 20 Nov 2016 12:04
احسان کا بدلہ۔۔۔۔؟؟؟

قطری شہزادے کو پاکستان میں عالمی تحفظ کی فہرست میں شامل پرندے کے شکار کی اجازت

قطری شہزادے کو پاکستان میں عالمی تحفظ کی فہرست میں شامل پرندے کے شکار کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ہجرت کرکے آنیوالے نایاب پرندے "ہوبارا بسٹرڈ" کے شکار کیلئے قطری شہزادے حماد بن جاسم جابر الثانی سمیت دیگر افراد کو خصوصی اجازت نامے جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق حال میں قطری شہزادے کا تذکرہ سپریم کورٹ میں ہونیوالی پاناما گیٹ کیس کی سماعت کے دوران بھی ہوا جب حکومت کی جانب سے ان کا خط عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اپنے خط میں قطری شہزادے نے اپنے والد کے وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کیساتھ کاروباری مراسم اور ان لندن فلیٹس کے حوالے سے تفصیلات بتائی تھیں جو پاناما گیٹ کیس کی سماعت کا بنیادی نقطہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں شکار کے موسم 2016-17 کیلئے خصوصی اجازت نامنے جاری کیے گئے ہیں حالانکہ یہ پرندہ عالمی تحفظ کی فہرست میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ حماد کے شکار کیلئے جو علاقے مختص کیے گئے ہیں ان میں پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ شامل ہیں اور انہیں 10 روز میں 100 پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ جب خصوصی اجازت نامہ قطری شہزادے کو جاری کیا گیا ہو۔ قطری سفارتخانے کو بھیجے جانے والے خط (ڈی سی پی ، پی اینڈ آئی) –17 /19/6/2016 ایلوکیشن میں کہا گیا کہ "اسلامہ جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ اس بات کا اظہار کرتے ہوئے اعزاز محسوس کر رہی ہے کہ حکومت پاکستان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ قطر کے سابق وزیراعظم شہزادہ حماد بن جاسم بن جابر الثانی کو ہوبارا بسٹرڈ کے شکار کے سیزن 17-2016 کے لیے بھکر اور جھنگ کے اضلاع مختص کردیے جائیں"۔ وزارت خارجہ کے خط کیساتھ شکار کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ پر مشتمل شکار کا موسم یکم نومبر کو شروع ہوگا اور 31 جنوری 2017 کو ختم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 585189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش