QR CodeQR Code

میانوالی، چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 5 جلوس اور 13مجالس کی سکیورٹی کیلئے 947 افسران و ملازمین ڈیوٹی انجام دینگے

20 Nov 2016 15:34

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور سپیشل لائیو کیمرہ وین سے حساس جلوسوں کی مانیڑنگ، جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی اہم جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کی جائے گی، چہلم ڈیوٹی پر 947 افسران و ملازمین تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ 6 ٹیمیں ایلیٹ کی بھی ڈیوٹی انجام دیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگر کی طرف سے ہدایت پر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے چہلم حضرت امام حسینؑ کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس کے مطابق 20 صفر کو چہلم حضرت امام حسینؑ پر کل 5 جلوس نکالیں جائیں گے، جن میں سے 3 جلوس A کیٹیگری اور 2 جلوس C کیٹیگری کے ہیں۔ اسی طرح 13 مجالس میں سے 4 مجالس B اور 9 مجالس C کیٹیگری کی ہیں، چہلم ڈیوٹی پر 947 افسران و ملازمین تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ 6 ٹیمیں ایلیٹ کی بھی ڈیوٹی انجام دیں گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور سپیشل لائیو کیمرہ وین سے حساس جلوسوں کی مانیڑنگ، جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی اہم جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 585228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/585228/میانوالی-چہلم-امام-حسین-علیہ-السلام-کے-موقع-پر-5-جلوس-اور-13مجالس-کی-سکیورٹی-کیلئے-947-افسران-ملازمین-ڈیوٹی-انجام-دینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org