QR CodeQR Code

داعش کے لوگ خارجی ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اصل میں یہ یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، امیر حمزہ

20 Nov 2016 15:58

اسلام ٹائمز: چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کشمیر جہاد کی برکت سے آزاد کرائیں گے، بھارت اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت اپنے خون سے کریں گے، دہشت گردی کے خلاف حکومت اور جنرل راحیل شریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں، حکومت کو کشمیر کے مسئلہ پر بھی دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا تاکہ کشمیریوں کو آزادی مل سکے۔ چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، داعش کے لوگ خارجی ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اصل میں یہ یہودیوں کے آلہ کار اور ایجنٹ ہیں، کشمیر جہاد کی برکت سے آزاد کرائیں گے، بھارت اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 585243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/585243/داعش-کے-لوگ-خارجی-ہیں-ان-کا-اسلام-سے-کوئی-تعلق-نہیں-اصل-میں-یہ-یہودیوں-ایجنٹ-امیر-حمزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org