0
Sunday 20 Nov 2016 19:41

پاکستان کو داعش سمیت کسی بھی دہشت گرد طاقت کے نجس وجود سے آلودہ نہیں ہونے دیا جائے گا، یعقوب شہباز

پاکستان کو داعش سمیت کسی بھی دہشت گرد طاقت کے نجس وجود سے آلودہ نہیں ہونے دیا جائے گا، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاک وجود کو داعش سمیت کسی بھی دہشت گرد طاقت کے نجس وجود سے آلودہ نہیں ہونے دیا جائے گا، وطن عزیز کو اس وقت لاتعداد چینلجز کا سامنا ہے، نفرتیں پھیلا کر قوم کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے تاکہ پاکستانی قوم متحد نہ ہو سکے، ہمیں اپنے اتحاد و اخوت کے عملی اظہار سے ان ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانا ہوگا، حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بجائے آئے روز گرتی ہوئی لاشوں کے تماشائی بنے ہوئے ہیں، ڈاکٹرز، پروفیسرز، ہونہار طلبہ اور علم کی روشنیاں بکھیرنے والوں سے زندگیاں چھینی جا رہی ہیں، ہمارے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے اور دوسری طرف نیشنل ایکشن پلان کے نام پر ہمارے ہی لوگوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہو رہے ہیں، قانون انصاف کو طاقت کے زور پر پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جتنا بڑا مجرم ہے اتنا ہی بڑا مجرم اس کا سہولت کار بھی ہے، عالمی استکباری قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں، یہ طاقتیں قائد و اقبال کے اسلامی پاکستان کو مسلکی پاکستان کی شکل دینا چاہتے ہیں تاکہ تصادم کی راہ ہموار ہو، اس ملک میں بسنے والے سنی، شیعہ، عیسائی، ہندو اور دیگر تمام مکاتب فکر کو مذہب و مسلک کی بنیاد سے آزاد ہوکر برابری کے حقوق حاصل ہیں، ملک میں موجود سیاستدانوں، فوج، بیورکریسی اور عدلیہ سمیت سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سمجھتے ہوئے ملک کی قومی ترقی و خوشحالی اور امن کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، عوامی حقوق کے حصول کے لیے ہماری آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 585306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش