QR CodeQR Code

حکومت نے بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کیا تو بھارت کا کوئی شہر محفوظ نہیں رہ سکے گا، ثروت اعجاز قادری

20 Nov 2016 20:21

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں پی ایس ٹی کے سربراہ نے کہا کہ اپنے اکابرین کی وراثت پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پاکستان ہماری پہچان ہے مر تو سکتے ہیں پر اپنی پہچان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کو نکیل ڈال دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہرمیلی آنکھ کو پھوڑ دینگے، بھارت نے اپنے دہشت گردانہ طرز عمل کو نہیں بدلہ تو دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا، خطے میں امن خراب ہوا تو اس کا مکمل ذمہ دار بھارت ہوگا، ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے کسی دباؤ کے بغیر ملک دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے، کنٹرول لائن پر بھارتی جاسوس طیارے کو پاک فوج نے مار گرایا بھارت دیکھ لے ابھی دفاع کررہے ہیں، پاکستان نے جواب دینا شروع کیا تو بھارتی افواج کو محفوط کمیں گاہ بھی میسر نہیں ہونگی، پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حکومت نے بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کیا تو بھارت کا کوئی شہر محفوظ نہیں رہ سکے گا، پاکستان ہماری پہچان اور شان ہے اسی کیلئے جینا مرنا ہمارا مقصد ہے، اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی گولہ باری سے چار بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اپنے اکابرین کی وراثت پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، بھارت اور استحصالی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ہماری پہچان ہے مر تو سکتے ہیں پر اپنی پہچان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کو نکیل ڈال دی ہے، دہشت و خوف کی فضاء کا خاتمہ کرنے کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول آبادی پر فائرنگ و گولہ باری بھارت کھلی دہشت گردی ہے، عالمی برادری نوٹس لے، غیر اعلانیہ جارحیت دہشت گردی ہوتی ہے، اقوام متحدہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلائے۔


خبر کا کوڈ: 585311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/585311/حکومت-نے-بھارت-کے-خلاف-جہاد-کا-اعلان-کیا-کوئی-شہر-محفوظ-نہیں-رہ-سکے-گا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org