0
Sunday 20 Nov 2016 22:16

علامہ مقصود ڈومکی کی وارثان شہداء کمیٹی کے وفد کے ہمراہ کمشنر لاڑکانہ سے ملاقات

علامہ مقصود ڈومکی کی وارثان شہداء کمیٹی کے وفد کے ہمراہ کمشنر لاڑکانہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وارثان شہداء کمیٹی کے ایک وفد کے ہمراہ کمشنر لاڑکانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سکندر علی دل، قمر دین شیخ، سید غلام شبیر شاہ نقوی، سید محمد شاہ کاظمی، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد، ڈپٹی کمشنر شکارپور و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ حکومت نے وارثان شہداء سے کیا گیا اپنا وعدہ پورہ نہیں کیا، خالی وعدوں کے بجائے سندھ حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم جماعتوں کے ٹریننگ کیمپس کیخلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کیا جائے۔ سانحات کے زخمیوں کا مکمل علاج اور بقیہ معاوضہ ادا کیا جائے اور ان سانحات میں ملوث دہشتگرد گروہ کے خلاف جو اقدامات ہوئے ہیں، اس سے متعلق ہمیں تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ وہ ان مسائل سے متعلق سندھ حکومت سے بات چیت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 585315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش