0
Sunday 20 Nov 2016 20:48

چہلم سید الشہداء امام حسین (ع) پر امن و اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے، علامہ حسین مسعودی

چہلم سید الشہداء امام حسین (ع) پر امن و اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے، علامہ حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا ہے کہ چہلم سید الشہدا (ع) پر اتحاد و رواداری کا عملی مظاہرہ کیا جائے، خصوصاً ذاکرین عظام اور علماء محبت کا پیغام دیں اور سید الشہدا علیہ السلام کی حقیقی تعلیم سے آگاہ کیا جائے، نواسہ رسول (ص) نے اسلام اور دین دشمن قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کر کے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو پیغام دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے اسلام کی سربلندی اور استحکام کیلئے عملی کام کے ذریعے اس کا دفاع کرنا، تاکہ ملت کا سر فخر سے بلند ہو لہٰذا آج ہمیں اسی فکر و فلسفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جو سید الشہدا نے انسانیت کو دیا، انہوں نے تمام مکاتب فکر سے کہا کہ وہ چہلم سید الشہدا کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کر کے اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 585320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش