0
Sunday 20 Nov 2016 22:18

حرمین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، ضرورت پڑی تو دفاع پاکستان کونسل کو دفاع حرمین کونسل بنا دیا جائیگا، سمیع الحق

حرمین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، ضرورت پڑی تو دفاع پاکستان کونسل کو دفاع حرمین کونسل بنا دیا جائیگا، سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لئے پورا پاکستان متحد ہے، ضرورت پڑی تو دفاع پاکستان کونسل کو دفاع حرمین کونسل بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہو کر طاغوتی قوتوں کو جواب دینا ہوگا، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر بدنام کیا جا رہا ہے، حرمین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں تحفظ حرمین کی تحریک چلائیں گے اور امت کو یکجا کریں گے، حرمین اور سعودی عرب کا دفاع ہم سب کا فرض ہے، حرمین شریفین کا مسئلہ سارے مسلمانوں کا مسئلہ ہے، حکومت اس سلسلے میں سعودی عرب کا ساتھ دے۔
خبر کا کوڈ : 585354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش