0
Monday 21 Nov 2016 06:01

فیصل آباد، چہلم کے جلوسوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ، شرکاء کی جامع تلاشی لینے کے علاوہ ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی

فیصل آباد، چہلم کے جلوسوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ، شرکاء کی جامع تلاشی لینے کے علاوہ ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ جلوس و مجالس کی سکیورٹی ڈیوٹی پر 2500 سے زائد افسران اور ملازمین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے جانے والے پولیس افسران و ملازمین میں 5 ایس پیز، 13 ڈی ایس پیز، 11 انسپکٹرز، 43 سب انسپکٹرز، 230 اے ایس آئیز اور 2000 سے زائد جوان شامل ہیں۔ اس موقع پر ضلع بھر میں 12 جلوس اور 17 مجالس منعقد ہوں گی۔ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے ایلیٹ فورس کی 7 ٹیمیں بھی گشت کرتی رہیں گی، جبکہ مرکزی جلوس کی ڈرون کیمرہ سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 4 پرت حصار قائم کئے گئے ہیں۔ سی پی او افضال احمد کوثر نے تمام ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بناتے ہوئے ڈیوٹی بار بار چیک کریں، ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

جبکہ چنیوٹ میں شہدائے کربلا کے چہلم پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے لیے 800 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم پر نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے ضلع بھر میں 4 ڈی ایس پیز، 4 انسپکٹر، 15 سب انسپکٹر، 26 اے ایس آئی، 35 ہیڈ کانسٹیبل، 500 پینتالیس کانسٹیبل، 21 لیڈی کانسٹیبل اور 150 رضا کار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ہر سرکل میں ریزرو نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں میں داخلے کے لیے مخصوص راستے ہی استعمال کیے جائیں جبکہ شرکاء کی جامع تلاشی لینے کے علاوہ ویڈیو ریکارڈنگ بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے جلوسوں سے ملحق گلیوں کو بیریئر اور خاردار تار لگا کر بند کرنے کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 585355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش