QR CodeQR Code

پاکستان اور ترکی کا آزادانہ تجارتی معاہدہ پاکستانی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کریگا، رانا منور غوث

21 Nov 2016 20:10

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصو بوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، لوگوں کے مسائل حل کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کا آزادانہ تجارتی معاہدہ پاکستانی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کریگا، وقت کے ساتھ ساتھ ایران، بھارت اور افغانستان بھی پاکستان سے اقتصادی راہداری منصوبہ کے معاملے پر معاہدے کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے جو فعال ہونے کے بعد دشمن ملک اپنی معیشت کی بقا کیلئے خود اس کی حفاظت کرنے پر مجبور ہونگے، یہ منصوبہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصو بوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، لوگوں کے مسائل حل کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سی پیک سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی، اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، ہمیں اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکیں۔


خبر کا کوڈ: 585560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/585560/پاکستان-اور-ترکی-کا-آزادانہ-تجارتی-معاہدہ-پاکستانی-معیشت-کے-استحکام-میں-اہم-کردار-ادا-کریگا-رانا-منور-غوث

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org