QR CodeQR Code

پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، سیف یار خان اور محمد دلاور کی چہلم حضرت امام حسین (ع) کے جلوس میں شرکت

21 Nov 2016 23:09

اسلام ٹائمز: اس موقع پر ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی و ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں و خطرات کا سامنا ہے اس لیے ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئرمین وسیم آفتاب، ممبر نیشنل کونسل سیف یار خان اور محمد دلاور نے چہلم حضرت امام حسین (ع) کے جلوس میں شرکت کی اور عزاداران حسین (ع) کو شہدائے کربلا کی یاد میں سبیل پر پانی پلایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی و ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں و خطرات کا سامنا ہے اس لیے ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو قومی و ملی یکجہتی کے ذریعے شکست دی جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 585601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/585601/پی-ایس-کے-رہنما-ڈاکٹر-صغیر-وسیم-آفتاب-سیف-یار-خان-اور-محمد-دلاور-کی-چہلم-حضرت-امام-حسین-ع-جلوس-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org