0
Tuesday 22 Nov 2016 06:44

سعودی عرب میں چار سالوں میں سات ہزار 662 پاکستانی گرفتار ہوئے، وزارت خارجہ

سعودی عرب میں چار سالوں میں سات ہزار 662 پاکستانی گرفتار ہوئے، وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے میڈیا کو سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چارسالوں میں سعودی عرب میں 7662 پاکستانی گرفتار ہوئے، جدہ میں 4050 اور ریاض میں 3612 پاکستانی گرفتار کیے گئے، جدہ میں سب سے زیادہ پاکستانی سال 2013 میں 1001 گرفتار کیے گئے۔ واضح رہے کہ رواں سال سب سے زیادہ 1016 پاکستانی ریاض میں گرفتار کیے گئے، پاکستانی شہری مختلف نوعیت کے مقدمات میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ گرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور قانونی معاونت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، زبان سے ناواقفیت کے باعث گرفتار پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، پاکستانیوں کی قانونی معاونت کے لیے ٹرانسیلیٹرز کی معاونت پر بھی غور ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 585641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش