QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا سہرا جنرل راحیل شریف کے سر ہے، خواجہ آصف

22 Nov 2016 06:50

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، کراچی میں امن بحال ہو رہا ہے، پاک فوج کے نئے سربراہ کو بہت سے چیلنج درپیش ہوں گے، پاکستان کی تاریخ میں وہ کئی تاریخی حوالوں سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تین سال کی کامیابیوں پر جنرل راحیل شریف کو مبارک باد پیش کی ہے جبکہ نئے آرمی چیف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، کراچی میں امن بحال ہو رہا ہے، پاک فوج کے نئے سربراہ کو بہت سے چیلنج درپیش ہوں گے۔ وزیر دفاع نے فوج کا وقار مزید بلند کرنے اور بے مثال کامیابیوں پر جنرل راحیل کو مبارک باد بھی دی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا سہرا آرمی چیف کے سر ہے، دفاعی تجزیہ کارروں سمیت تمام حلقوں کا خیال ہے کہ قومی مفاد ہمیشہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پیش نظر رہا اور آپریشن ضرب عضب اُن کی سب بڑی کامیابی ہے، پاکستان کی تاریخ میں وہ کئی تاریخی حوالوں سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 585642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/585642/دہشت-گردی-کے-خلاف-جنگ-میں-کامیابی-کا-سہرا-جنرل-راحیل-شریف-سر-ہے-خواجہ-ا-صف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org