0
Tuesday 22 Nov 2016 09:45

کرپٹ عناصر اپنے آپ کو بچانے کے لئے پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، نور حیات کلیار

کرپٹ عناصر اپنے آپ کو بچانے کے لئے پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، نور حیات کلیار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما نور حیا ت کلیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے، نا اہل حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، لیکن اس بار انہیں ملک سے بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، انہیں پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔ نور حیات کلیار نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے اور جمہو ری اداروں کو مستحکم کرنا ہمارا مشن ہے، کرپٹ عناصر اپنے آپ کو بچانے کے لئے پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ملک نہایت مشکل حالات سے گذر رہا ہے، ہمارا لیڈر عمران خان اپنی قوم کو چوروں اور لٹیروں سے بچانے کیلئے ہر آرام سکھ چین ترک کرکے میدان عمل میں نکل آیا ہے، عمران خان کی للکار نے نااہل حکمرانوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اور دھرنوں کیلئے کارکنوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، منزل سامنے ہے قوم کو جلد لوٹ مار کرنیوالوں سے نجات مل جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ نواز لیگ کرپشن کی دلدل میں دھنس چکی ہے، قطری شہزادے کا عدالت عظمیٰ میں پیش کردہ خط اس ملک کے بیس کروڑ عوام کے ساتھ ایک گھناؤنا مذاق ہے۔
خبر کا کوڈ : 585645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش