0
Tuesday 22 Nov 2016 01:46

سانحہ گڈانی، انکوائری کمیٹی نے کام کا آغاز کر دیا

سانحہ گڈانی، انکوائری کمیٹی نے کام کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے سانحہ گڈانی کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیٹی نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ کمیٹی نے گڈانی میں جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور متاثرین کے بیانات قلم بند کئے۔ کمیٹی پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ سانحہ گڈانی کی تحقیقات کیلئے بلوچستان حکومت کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی ہیں، جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری صنعت محمد نور جوگیزئی، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طحہ سیلم شامل ہیں۔ کمیٹی نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور متاثرین کے بیانات قلم بند کئے۔ انکوائری کمیٹی نے رولر ہیلتھ سینٹر گڈانی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ رولر ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل آفسر ڈاکٹر یونس بلوچ نے انھیں بتایا کہ ہمارے ہسپتال میں او پی ڈی کے لئے آنے والے 80 فیصد شپ بریکنگ یارڈ کے مزدور ہوتے ہیں اور آج تک شپ بریکرز ایسوسی ایشن نے طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔  اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے بتایا کہ سانحہ گڈانی کے جان بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی چند روز میں شروع ہوجائے گی۔ پانچ رکنی کمیٹی دو ہفتوں میں صوبائی حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین اور آئندہ لائحہ عمل تجویز کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 585743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش