QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

22 Nov 2016 17:46

اسلام ٹائمز: صافی کے علاقے گھڑئی قندھارو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، دوران کارروائی 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقے گھڑئی قندھارو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، دوران کارروائی 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ایک ہفتے قبل سکیورٹی فورسز کی جانب سے صافی قبائل پر ماربل نکالنے پہ پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کو شکایت ہے کہ قیام امن میں صافی قبائل کا تعاون حاصل نہیں، جس کے باعث علاقے میں تواتر کیساتھ دہشتگردی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 585821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/585821/مہمند-ایجنسی-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-میں-3-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org