0
Tuesday 22 Nov 2016 18:29

امام حسینؑ کا غم کسی علاقے نہیں، پوری دنیا میں منایا جاتا ہے، سرفراز نقوی

امام حسینؑ کا غم کسی علاقے نہیں، پوری دنیا میں منایا جاتا ہے، سرفراز نقوی
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر جلوس عزاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کا غم اور ماتم کسی ایک علاقے تک محدود نہیں یہ غم پوری دنیا کے ہر خطے میں منایا جاتا ہے کیونکہ امام حسینؑ انسانیت کے محسن ہیں، اربعین امام حسینؑ کے موقع پر کربلاء کی سرزمین پر عوام کا جوش و خروش درحقیقت اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنیوالی قوتوں کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں چہلم کا یہ عدیم المثال اجتماع جس میں تمام مسلمان بلاتفریق شرکت کرتے ہیں، امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کربلا کے 2 عظیم درس ہیں، پہلا درس اسلام کا دفاع ہے اور دوسرا درس ظلم کیخلاف اٹھنا ہے، وہ ظلم چاہے فلسطین کی سرزمین پر ہو، وہ ظلم چاہے عراق کی سرزمین پر ہو، وہ ظلم چاہے نائجیریا کی سرزمین پر ہو، یا دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو، ہم ہر ظلم کیخلاف ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا یمن میں آل سعود نے تقدس حرم و کعبہ کی آڑ میں مظلوم مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے ہم ہر ظلم کے مخالف ہیں، ڈی آئی خان ،پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں مکتب تشیع کی ٹارگٹ کی جا رہی ہے لیکن مکتب تشیع نے پاکستان میں ہمیشہ امن اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 585829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش