0
Tuesday 22 Nov 2016 22:57

نامور قومی کوہ پیماء حسن سدپارہ اسکردو میں سپردخاک، نماز جنازہ شیخ حسن جعفری کی اقتداء میں پڑھی گئی

نامور قومی کوہ پیماء حسن سدپارہ اسکردو میں سپردخاک، نماز جنازہ شیخ حسن جعفری کی اقتداء میں پڑھی گئی
اسلام ٹائمز۔ نامور کوہ پیماء حسن سدپارہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ اسکردو کشمراہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد اسکردو میں معروف عالم دین شیخ محمد حسن جعفری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں کمانڈر 62 بریگیڈ برگیڈئیر محمد زبیر، سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد، صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق، کمشنر بلتستان عاصم ایوب، سابق وزیراعلٰی جی بی سید مہدی شاہ سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حسن سدپارہ کے جسد خاکی کو راولپنڈی سے بائی روڈ جگلوٹ لایا گیا، وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کا جسد خاکی اسکردو پہنچایا گیا۔ جب مرحوم کا جسد خاکی چلاس پہنچا تو لواحقین نے اسکردو میں کمانڈر 62 بریگیڈ برگیڈئیر محمد زبیر سے رابطہ کیا اور ان سے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کی درخواست کی، جس پر کمانڈر 62بریگیڈ برگیڈیئر محمد زبیر نے فورس کمانڈر ثاقب محمود سے رابطہ کیا اور عالمی شہر یافتہ کوہ پیماء کی میت کو جگلوٹ سے اسکردو لانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا۔ مرحوم کی تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، ہر شخص کی آنکھیں پرنم تھیں، رشتہ داروں پر غشی بھی طاری ہوگئی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود، کمانڈر ٹین کور، کمانڈر 62 بریگیڈ برگیڈئر محمد زبیر اور آئی جی گلگت بلتستان کی جانب سے حسن سدپارہ کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ اس سے قبل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے حسن سدپارہ مرحوم کی میت کو سلامی دی۔
خبر کا کوڈ : 585860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش